آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ نے کشمیر میں سلامتی دستوں کے ہاتھوں پیلیٹ گن
کے استعمال پر فوری پابندی لگانے کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے مرکز کی
نریندر مودی حکومت اور جموں و کشمیر کی محبوبہ مفتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے
کہ 8 جولائی کے بعد سے ابتک پیلیٹ گنوں کے استعمال سے متاثر کشمیری
نوجوانوں کے بھرپور علاج، بحالی اور بازآبادکاری کیلئے پیکج کا اعلان کرے۔ بورڈ کے صدر اور بانی حضرت
مولانا سیدمحمد اشرف کچھوچھوی نے آج یہاں جاری
ایک بیان میں پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی
فوج کی محدود ، مخصوص ، نشانہ بند کارروائی( سرجیکل اسٹرائک) کی تائید
کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام کو جارحیت کے سامنے اکیلے نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیلٹ گن کے خلاف پورے ملک کی رائے عامہ کو نظر انداز کر کے مفتی حکومت اور مودی حکومت ملک کی کوئی خدمت نہیں کر رہی